جرمنی کو متحد رکھتے ہوئے مسلمانوں کے عقائد کی حفاظت کریں گے، انجیلا مرکل، ہمارا آئین تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی کی حفاظت کرتا ہے،جرمن چانسلر

ہفتہ 17 جنوری 2015 08:37

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء ) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ جرمنی کو تقسیم ہونے سے بچایا جائے گا جب کہ مسلمانوں کے مذہب کی بھی حفاظت کی جائے گی۔جرمن پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ جرمنی میں اسلام کا اتنا ہی احترام ہے جتنا کہ یہودیت کا تاہم پریس کی آزادی معاشرے کا ایک بیش قیمت خزانہ ہے۔

(جاری ہے)

پیریس میں ہونے والا واقعہ دہشت ناک لمحات تھے جس سے فرانس کے لوگ گزرے اور جرمنی ایسے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے تاہم شدت پسندی پر قابو پانا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں موجود مسلم کیمونٹی کا بھر پور دفاع کیا جائے گا کسی کو بھی کسی دوسرے کو عقائد کی بنیاد پر نقصان نہیں پہنچانے دیا جائے گا، اسلام سمیت تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی کی حفاظت جرمنی کا آئین کرتا ہے لہذا کسی بھی طرح جرمنی کو تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :