امریکا میں دو پاکستانی بھائیوں پر امریکی مارشلز کو قتل کرنے کی کوشش کرنے بارے فرد جرم عائد کر دی گئی

ہفتہ 17 جنوری 2015 08:58

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء) امریکا میں دو پاکستانی نژاد بھائیوں پر امریکی مارشلز کو قتل کرنے کی کوشش کرنے بارے فراد جرم عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق استغاثہ نے بتایا کہ 22 سالہ رئیس عالم قاضی اور 32 سالہ شہریار عالم قاضی نے 2012ء میں دو امریکی مارشلز کو قتل کرنے کی شازش کی تھی۔ عدالت نے دونوں بھائیوں پر گزشتہ روز فرد جرم عائد کر دی ہے۔ دونوں بھائیوں پر دہشتگردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے بھی الزامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :