توہین آمیزخاکوں کی اشاعت،حساس اداروں نے حکومت کو فرانسیسی سفارتخانے اورشہریوں کوخطرات بارے آگاہ کر د یا، فرانسیسی باشندوں کی تفصیلات اکٹھی کرناشروع کردیں

ہفتہ 17 جنوری 2015 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)فرانس میں توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کے بعدحساس اداروں نے فرانسیسی سفارتخانے اورشہریوں کوخطرات بارے حکومت کوآگاہ کرتے ہوئے فرانسیسی باشندوں کی تفصیلات اکٹھی کرناشروع کردیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فرانس کے ایک جریدے میں توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کے بعدحساس اداروں نے اپنی ایک رپورٹ میں حکومت کوآگاہ کیاہے کہ پاکستان میں فرانس کے باشندوں کی جان کوخطرات لاحق ہیں اورفرانسیسی سفارتخانے پربھی حملہ ہوسکتاہے ،حساس اداروں نے اسلام آبادمیں مقیم فرانس کے باشندوں کی تفصیلات بھی اکٹھی کرناشروع کردی ہیں۔