جاپان حکومت کی پاکستان کی بھرپور امداد کی یقین دہانی، لاکھڑا پاور پراجیکٹ کیلئے 850ملین ڈالر امداد دینے کا وعدہ

ہفتہ 17 جنوری 2015 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جاپان کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے ملاقات ،جاپان حکومت کی جانب سے پاکستان کی بھرپور امداد کی یقین دہانی، لاکھڑا پاور پراجیکٹ کیلئے 850ملین ڈالر امداد دینے کا وعدہ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جاپان کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ مینوروکیوچی سے ملاقات کی ملاقات کے موقع پر ٹوکیو میں پاکستانی سفیر سمیت اہم شخصیات بھی موجود تھی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر مملکت جانب سے دورہ جاپان کی دعوت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی معیشت میں بہتری دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے تفصیلی طورپر اگاہ کیاانہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے قبائلیوں کی دوبارہ بحالی اور سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو پہنچنے والے نقصانات سے اگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ اس سلسلے میں پاکستان اپنے دوست ممالک کے تعاؤن کا طلب گار ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور جاپان کے مابین تجارت کے شعبے میں تعاؤن کے مواقع موجود ہیں جاپانی کمپنیاں پاکستان کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں اور اس سلسلے میں انہیں جاپانی حکومت کی جانب سے امداد کی ضرورت ہے اس موقع پر جاپان کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے کہاکہ جاپان پاکستان کو درپیش مسائل اور مشکلات سے بخوبی اگاہ ہے اور پاکستان کی بھرپور امداد کرے گاانہوں نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ جاپان اور پاکستان کے وزراعظم کے مابین ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوستی کے نئے مواقع تلاش کریں گے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جاپان کے وزیر اعظم کی دعوت پر مناسب وقت میں پاکستان کا دورہ کریں گے انہوں نے کہاکہ جاپان پاکستان کو لاکھڑا پاور پراجیکٹ کیلئے 850ملین ڈالر امداد فراہم کرے گاجاپانی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں مگر یہ اس صورت میں ممکن ہے جب پاکستان میں آمن اور استحکام ہوانہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے سارک سربراہی کانفرنس کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور کہاکہ سارک علاقے میں استحکام اور رابطے کا موثر ذریعہ ثابت ہوگا وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جاپان حکومت کی جانب سے لکھڑا پاور پراجیکٹ کے لئے سرمایہ فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے جاپانی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاؤن اور رعایتیں فراہم کی جائیں گی انہوں نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پاکستان کے بہتر تعلقات کا زکر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان افغانستان اور بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کئے ہیں اور حکومت نے 2015کو آمن کا سال قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :