داعش کی نام نہاد خلافت کو مسترداور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان،عالمی برادری کو مل کر داعش کو روکنا ہوگا،مشرقی وسطی میں قیام امن کیلئے آزاد فلسطین کا قیام ضروری ہے،شام میں سیاسی عمل کی بحالی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،سلامتی کونسل میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 17 جنوری 2015 08:53

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے،عالمی تہذیب کو محفوظ رکھنے کے لئے سب کو مل کر داعش کو روکنا ہوگا جبکہ مشرق وسطی قیام امن کے لئے آزاد فلسطین کا قیام ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان داعش کی نام نہاد خلافت کے دعوے کو مسترد کرتا ہے اور داعش کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی تہذیب کو محفوظ رکھنے کے لئے عالمی برادری کو مل کر داعش کو روکنا ہو گا۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ شام میں جنگ بندی اور اقوام متحدہ کی سیاسی عمل کی بحالی کے لئے کی گئی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔

مشرق وسطی میں پائیدار امن کے لئے آزاد فلسطین ریاست کا قیام ضروری ہے ۔مسعود خان نے کہا کہ تنازعات اور پر تشدد کارروائیوں سے بچنے کے لئے سفارت کاری کا عمل تیز کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کی سرحدی تعین1967 سے قبل جغرافیائی حیثیت کے مطابق ہونی چاہیے ۔ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان رابطوں کے فقدان سے صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :