چینی صدر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ آئیں گے‘پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،چین کی مدد سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے

ہفتہ 17 جنوری 2015 08:51

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء )چین کے صدر ژی جن پنگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے،پاکستانی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں جبکہ پاکستان میں چین کی مدد سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صدر ژی جنگ پنگ کی آمد سے قبل چینی وزیر خارجہ پاکستان آئیں گے ۔جس میں چین کے صدر کی مصروفیات ،سکیورٹی اور ملاقاتوں کے حوالے سے شیڈول طے کیا جائیگا۔ چینی صدر اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم نوازشریف،صدر مملکت ممنون حسین سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاکستان میں چین کی مدد سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :