پاکستان خطے میں امن کاخواہاں ، اپنی عزت اوربقاء عزیزہے، آرمی چیف ،آپریشن ضرب عضب میں بلاتفریق کارروائی کی جارہی ہے ،واپسی کاکوئی راستہ نہیں ،دہشتگردوں میں ہماراکوئی پسندیدہ نہیں ،انکے کیخلاف آخری حدتک لڑ ینگے،لندن میں انٹرنیشنل انسٹیٹوٹ آف اسٹریٹجک اسٹیڈیز سے خطاب

ہفتہ 17 جنوری 2015 08:41

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن کاخواہاں ہے ،پاکستان کوامن وامان کے ساتھ اپنی عزت اوربقاء عزیزہے ،آپریشن ضرب عضب میں بلاتفریق کارروائی کی جارہی ہے ،واپسی کاکوئی راستہ نہیں ہے ،نیشنل ایکشن پلان ایک جامع منصوبہ ہے ،بین الاقوامی طاقتوں کوپاکستان کی صورتحال سمجھنے کی ضرورت ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آرمی چیف نے جمعہ کے روزبرطانیہ میں انٹرنیشنل انسٹیٹوٹ آف اسٹریٹجک اسٹیڈیزکادورہ کیاجہاں پراپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان ایک جامع منصوبہ ہے اورپاکستانی حکومت اس پلان پرعملدرآمدکی کوششیں کررہی ہے ،دہشتگردعناصرکامقابلہ کیاجارہاہے ۔شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں بلاتفریق کارروائی کی جارہی ہے ،ہماراخیال نہیں تھاکہ دہشتگرداس حدتک گرجائیں گے کہ بچوں کاقتل عام کریں گے ،دہشتگردوں میں ہماراکوئی پسندیدہ نہیں ،ضرب عضب آپریشن کے مثبت نتائج مل رہے ہیں ،ہم دہشتگردوں کے خلاف آخری حدتک لڑیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں عزت ووقارکے ساتھ امن کاخواہاں ہے ،لیکن پاکستان کوامن وامان کے ساتھ اپنی عزت اوربقاء بھی عزیزہے ،خطے میں دیرپاامن کیلئے مسئلہ کشمیرکاحل ضروری ہے ،بین الاقوامی طاقتوں کوپاکستان کی صورتحال سمجھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کی باعزت بحالی چاہت ہیں ،برطانیہ کومتاثرین کی بحالی میں پاکستان کی مددکرنی چاہئے ،آرمی چیف نے کہاکہ ہم ہمسائیہ ممالک سے عزت اوربرابری کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ،برطانیہ کے ساتھ سیکورٹی سمیت دیگرامورپرتعلقات بہترہورہے ہیں ،افغانستان سے بہترتعلقات اوراستحکام کیلئے کام کررہے ہیں اورافغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہترہورہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں نے فوج کے ساتھ یکجہتی کامظاہرہ کیااورقوم کے ساتھ وعدہ کیاہے کہ دہشتگردی کے خلاف کارروائی میں آگے بڑھیں گے ،پاکستان فیصلہ کن مرحلے سے گزررہاہے

متعلقہ عنوان :