این اے 122میں دوبارہ گنتی نہیں ،ووٹوں کی جانچ پڑتا ل کی گئی ، الیکشن کمیشن کا ردعمل

جمعہ 16 جنوری 2015 08:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)این اے 122میں الیکشن کمیشن نے اپنے ردعمل میں کہاہے کہ این اے 122میں دوبارہ گنتی نہیں ،ووٹوں کی جانچ پڑتا ل کی گئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے افسرنے نام نہ بتانے کی شرط پربتایاکہ کاوٴنٹرفائل پرپولنگ عملے کے دستخط نہ ہوں تویہ قانون کی خلاف ورزی ہے ،مہرکانہ ہونابھی معاملے کوسنجیدہ بنارہاہے ،انتخابی عملے قوانین پرعمل نہ کرکے غیرقانونی کام کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرایسی بدانتظامی جس سے نتیجہ بدل جائے وہ دھاندلی ہی تصورہوگی ،الیکشن ٹریبونل فیصلہ کریگادھاندلی ہوئی یاپھربدانتظامی ہوئی۔