چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ،سپریم کورٹ میں افسران وملازمین کی بھرتی کیلئے شرائط و قواعد و ضوابط بارے سروس رولز 1982ء میں ترمیم کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کو ارسال

جمعہ 16 جنوری 2015 08:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ میں افسران اور ملازمین کی بھرتی کے لئے شرائط و قواعد و ضوابط بارے سروس رولز 1982ء میں ترمیم کا معاملہ غور و خوض کے لئے متعلقہ کمیٹی کو ارسال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو فل کورٹ منعقد ہوا جس کی صدارت چیف جسٹس ناصر الملک نے کی جبکہ شرکت کرنے والے دیگر ججز جسٹس جواد ایس خواجہ‘ جسٹس انور ظہیر جمالی‘ جسٹس میاں ثاقب نثار‘ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ‘ جسٹس سرمد جلال عثمانی‘ جسٹس امیر ہانی مسلم‘ جسٹس اعجاز افضل خان‘ جسٹس گلزار احمد‘ جسٹس شیخ عظمت سعید‘ جسٹس اقبال حمید الرحمان‘ جسٹس مشیر عالم‘ جسٹس دوست محمد خان‘ جسٹس عمر عطا بندیال‘ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور رجسٹرار سپریم کورٹ سید طاہر شہباز شامل تھے۔

اجلاس میں چیف جسٹس نے شرکاء کو شرکت پر خوش آمدید کہا چیف جسٹس نے کہا کہ اجلاس کا مقصد سروس رولز 1982ء میں سپریم کورٹ ملازمین کے حوالے سے ترمیم بارے مختلف معاملات پر غور کیا گیا بعد ازاں معاملہ رولز کمیٹی کو غور کے لئے بھجوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :