دہشتگردوں کے ہمدردوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،فرانسیسی وزیر انصاف،متنازعہ فرانسیسی کامیڈین ڈیوڈو پر مقدمہ چلے گا

جمعہ 16 جنوری 2015 08:49

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)فرانسیسی وزیرانصاف کرسٹیانا ٹوبیرا نے استغاثہ پر زور دیا ہے کہ ایسے افراد جو کہ دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور نسل پرستانہ یا زبان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں،یہ بات گزشتہ روز منظر عام پر آنے والے بیان میں کہی گئی۔

(جاری ہے)

توبیرا نے پیرس میں گزشتہ ہفتے کے جہادی حملوں کے بعد استغاثہ کو لکھے گئے ایک سرکاری نوٹ میں کہا کہ اس وقت میں جب ملک کو اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے،نفرت یا توہین کے بیان بازی یا اقدامات ،جس کا تعلق مذہبی وابستگی سے ہو،کیخلاف انتہائی سخت انداز میں نمٹنے کی ضرورت ہے۔

دریں اثناء متنازعہ فرانسیسی کامیڈین ڈیوڈونے کے خلاف پیرس حملوں میں ملوث ایک شخص کے ساتھ اظہار ہمدردی کے الفاظ بیان کرنے کے معاملے پر مقدمہ چلایا جائے گا،یہ بات ایک عدالتی ذریعہ نے کہی،جیسا کہ فرانس نے دہشتگردوں کے لئے نرم گوشہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ذریعہ نے مزید بتایا کہ ڈیوڈانے جسے بدھ کی علی الصبح گرفتار کیا گیا تھا،اس سے پوچھ گچھ جاری تھی اور بعد ازاں اسے مقدمہ چلانے سے قبل رہا کیا جائے گا۔