گیس سبسڈی نہ ملنے پر سعودی اسٹیل ملزالطوارتی کا یکم فروری سے پاکستان میں کام بندکرنے کااصولی فیصلہ ، ایک ہزارافرادبے روزگارہونگے

جمعہ 16 جنوری 2015 09:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)سعودی اسٹیل ملزالطوارتی نے یکم فروری سے پاکستان میں کام بندکرنے کااصولی فیصلہ کرلیا،ملزبندہونے سے ایک ہزارافرادبے روزگارہونگے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت الطواری اسٹیل ملزکوگیس سبسڈی دینے کافیصلہ نہ کرسکی ،سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے سبسڈی دینے کاوعدہ کیاتھاایم اویومیں گیس سبسڈی فرٹیلائزرکے برابرہوناتھی ،کمیٹی انتظامیہ کاکہناہے کہ 34کروڑڈالرسرمایہ لگانے کے بعدمشکل فیصلہ کررہے ہیں ،سب سے بڑااسٹیل پلانٹ بندہونے سے ایک ہزارافرادبے روزگارہوں گے ،الطواری سٹیل ملزکی پرویزمشرف دورمیں ہوئی تھی ،کمیٹی میں پاسکوگروپ نے 90کروڑڈالرسرمایہ لگاناتھا۔

متعلقہ عنوان :