عمران خان الیکشن ٹریبونلزکے حتمی فیصلے پراثراندازہونے کی کوشش کررہے ہیں ،پرویزرشید،حکومت نے جوڈیشل کمیشن کیلئے 5ماہ پہلے ہی خط لکھ دیا،خان صاحب جھوٹ پرقوم سے معافی مانگیں، پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 16 جنوری 2015 09:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشیدنے کہاہے کہ عمران خان الیکشن ٹریبونلزکے حتمی فیصلے پراثراندازہونے کی کوشش کررہے ہیں ،حکومت نے جوڈیشل کمیشن کیلئے 5ماہ پہلے ہی خط لکھ دیا،خان صاحب جھوٹ پرقوم سے معافی مانگیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان فاسٹ باوٴلرہیں لیکن سیاست میں اسپین ماسٹربن چکے ہیں اورروزانہ سچ کوقتل کررہے ہیں ،لفظ ری کاوٴنٹنگ سے عمران خان خوفزدہ ہیں ،کیونکہ دوبارہ گنتی میں ان کے ووٹ مزیدکم ہوجاتے ہیں ،لوکل کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ 1لاکھ 80ہزار115ووٹ درست ہیں ،عمران خان مسلسل عوام کوگمراہ کررہے ہیں ،عمران خان نے ٹرم آف ریفرنس خودتہہ کرایاتھا،جسٹس کاظم علی نے بھی اپنے فیصلے میں کہاکہ پی ٹی آئی مرضی کے فیصلے لیناچاہتی ہے ،عمران خان حقائق کوتوڑمروڑکرپیش کرنے کے ماہربن چکے ہیں ،الیکشن ٹریبونلزنے حقائق کی روشنی میں فیصلہ کرناہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان سمجھتے ہیں فیصلہ ان کے خلاف آناہے ،ان کے وکیل مقدمات کوطوالت دینے کے ماہرہیں ،عمران خان میں اتنی اخلاقی جرأت بھی نہیں ہے کہ جھوٹامقدمہ درج کرنے پرمعافی مانگیں ، خان صاحب بیلٹ پیپرزکافرانزک ٹیسٹ کرانے کیلئے تیار کیوں نہیں ہیں ؟انہیں شک ہے توٹیسٹ کرالیں ۔انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کیلئے تحریک انصاف والے جوخط آج لکھ رہے ہیں حکومت نے سپریم کورٹ کو5ماہ پہلے خط لکھ دیاتھا،تحریک انصاف اس وقت جوڈیشل کمیشن کوتسلیم کرلیتی توآج پاکستان اس ازیت سے بچ جاتااورآگے بڑھ جاتا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان ایسی تحقیقات چاہتی ہیں جس میں ان کی مرضی کافیصلہ ہو،عمران خان ،جہانگیرترین ،حامدخان اورعثمان ڈارکے فیصلے ٹریبونلزکے پاس ہیں اورفیصلے کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کمیشن نے یہ طے کرناہے کہ کاوٴنٹرفائل پرمہرنہیں لگی یہ پریزائنڈنگ افسرکی غلطی ہے یان لیگ کی اگرپریزائیڈنگ افسرنے مہرنہیں لگائی توقانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ،مہرنہ لگنے سے ن لیگ کاکیاتعلق ہے ۔انہوں نے کہاکہ مجبوری میں جب عمران خان بولتے ہیں تومجھے بھی جواب دیناپڑتاہے ۔