وزیراعظم کی سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات، خیریت دریافت کی ،شاہی خاندان کے افرادنے وزیر اعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم نواز شریف اور سعودی ولی عہدشہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کی ملاقات ،علاقائی و عالمی امورپرتبادلہ خیا ل ،پا کستان اورسعودی عرب کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے مزیدفروغ پرزور

جمعہ 16 جنوری 2015 09:05

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)وزیراعظم محمدنوازشریف نے ریاض میں سعودی فرمانرواخادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی خیریت دریافت کی ،وزیراعظم سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ کی عیاد ت کیلئے پہنچے توشاہی خاندان کے افرادنے استقبال کیا،وزیراعظم نے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی صحت سے متعلق دریافت کیا،وزیراعظم نے کہاکہ خادم الحرمین الشریفین کاہرپاکستانی کے دل میں خصوصی احترام ہے ،اورپوری قوم جلدصحت یابی کیلئے دعاگوہے ،وزیراعظم ریاض میں کچھ دیرشاہ عبداللہ کے ساتھ رہے ان کی صحت یابی اوردرازی عمرکیلئے دعاکی ،وزیراعظم عمرہ اداکریں گے اورروضہ رسولپرحاضری دیں گے۔

پاکستان اورسعودی عرب نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے مزیدفروغ پرزوردیاہے ،ریاض میں وزیراعظم اورسعودی ولی عہدشہزادہ سلمان بن عبدالعزیزکے درمیا ن علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعظم ملاقات کیلئے پہنچے توشہزادہ سلیمان بن عبدالعزیزنے محل سے باہرآکروزیراعظم کااستقبال کیا،وزیراعظم نے شاہ عبداللہ کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

سعودی ولی عہدشہزادہ سلمان بن عبدالعزیزنے نوازشریف کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب پاکستانیوں کیلئے دوسراگھرہے ۔اس سے قبل وزیراعظم سعودی عرب پہنچے توریاض کے گورنرنے وزیراعظم کااستقبال کیا،اس موقع پرملاقات میں دوطرفہ تعلقات اوردلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا

متعلقہ عنوان :