قومی کرکٹ ٹیم کا آرمی سکول پشاور کا دورہ منسوخ ،ٹیم اب طلباء کی بجائے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ورلڈ کپ کھیلنے روانہ ہوگی

جمعرات 15 جنوری 2015 07:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کا آرمی سکول پشاور کا دورہ منسوخ ،ٹیم اب طلباء کی بجائے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے روانگی سے قبل آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ طے تھا لیکن کسی کے علم میں لائے بغیر یہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے اور اب آرمی سکول کے بچے اپنے ستاروں کے چہرے کی ایک جھلک دیکھنے سے بھی محروم رہیں گے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بچوں کی بجائے سترہ جنوری کو وزیراعظم ہاؤس جائیں گے جہاں پر ان کی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی اور اس ملاقات کے بعد قومی کھلاڑی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے۔