پی ٹی اے کی طرف سے تمام صارفین کو بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے سم کارڈ کا اندراج کرانے کا حکم

جمعرات 15 جنوری 2015 07:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء )پنجاب سمیت ملک بھر میں تمام موبائل کمپنیز کی طرف سے اپنے صارفین کے نام ایس ایم ایس کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں موبائل صارفین کو ہدایت گئی ہے کہ پی ٹی اے کی ہدایت کے مطابق وہ فوری طور پر اپنے زیر استعمال سم کارڈ کو بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق کروانے کے لئے اپنے قریبی فرنچائز اپنے اصلی قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ تشریف لائیں۔

(جاری ہے)

سم کارڈ کی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق نہ کروانے والے صارفین کا نمبر فوری بند کر دیا جائے گا۔ پی ٹی اے کی طرف سے جاری ہدایت نامہ کے مطابق تمام صارفین ایک ہفتہ کے اندر اندر اپنا ڈیٹا کی تصدیق کروائیں تاہم ایک یا دو سے زائد سم کارڈ استعمال کرنے والوں کے لئے علیحدہ سے ہدایت نامہ بھی جاری کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اب ایک کمپنی کا ایک نمبر ہی صارف کو جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :