بجلی بلوں کا ”ڈیزائن تبدیل“ کرنے کا اصولی فیصلہ، ایس ڈی او کا ٹیلیفون،میٹر کی تفصیلات سمیت دیگرنئی شقیں شامل

جمعرات 15 جنوری 2015 07:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء)حکومت نے واپڈہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں کا نیا ڈیزائن متعارف کروانا چاہتی ہے جس کے لئے نیا ڈیزائن تیار کر کے بھجوائیں جس میں سے کوئی ایک ڈیزائن فائنل کیا جائے گا۔ جو بعد ازاں پرنٹنگ کے لئے بھجوایا جائے گا۔

(جاری ہے)

واپڈہ ذرائع کے مطابق بجلی کے نئے بلوں میں مختلف خانوں کا اندراج کیا جارہا ہے جس میں بجلی کی خرابی ‘ متعلقہ ایس ڈی او کا ٹیلیفون‘ میٹر کے باریااعداد و شمار سمیت دیگر تفصیلات شامل کی جارہی ہیں تاکہ بل آنے کی صورت میں عوام کو اپنی شکایات کے ازالہ میں آسانی ہو واپڈہ حکام نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ محکمہ نے صارفین کے لئے ایس ایم ایس سروس شروع کردی ہے ہر صارف کو اس کے موبائل پر بل وغیرہ کی فراہمی اور سروس کے حوالہ سے میسج کے ذریعے اطلاع کردی جائیگی۔

تاہم جن صارفین کا موبائل نمبر موجود نہیں اُن کو موبائل لکھوانے کی ہدایت بھی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :