سندھ پبلک سروس کمیشن جسٹس ریٹائرڈ آغارفیق سیاسی بھرتیوں کے خلاف احتجاجاً مستعفی

جمعرات 15 جنوری 2015 07:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء)سندھ پبلک سروس کمیشن جسٹس ریٹائرڈ آغارفیق نے سیاسی بھرتیوں کے خلاف احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔سندھ پبلک سروس کمیشن کے چےئرمین جسٹس ریٹائرڈ آغا رفیق جو9جون 2014ء کو عہدے پر تعینات ہوئے تھے،انہوں نے7ماہ بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چےئرمین پر سیاسی بھرتیوں کے لئے دباؤ ڈالا جارہا تھا اور انہوں نے بھرتیوں میں کسی بھی سفارش کو قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔

آغارفیق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مزید ملازمت جاری نہیں رکھنا چاہتے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوا دیا ہے۔واضح رہے کہ آغارفیق7جون2014ء کو وفاقی شریعت کورٹ کے جج کے عہدے سے ریٹائر ہوئے اور9جون2014ء کو انہوں نے چےئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :