جرمن خفیہ ایجنٹوں کی فہرست امریکا کو دینے کے معاملے کی تحقیقات

جمعرات 15 جنوری 2015 08:05

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء ) جرمن تفتیش کارخفیہ ایجنسی کے ایک اہلکار سے ایک ایسی لسٹ کی چوری سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے جس میں سینکڑوں ایسے خفیہ ایجنٹوں کے اصل ناموں کے علاوہ وہ خفیہ نام بھی شامل تھے جن کے ساتھ وہ دوسری جگہوں پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

ایک جرمن اخبار دی بلڈ کی طرف سے شائع کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں 3500 ایجنٹوں کی تفصیلات شامل تھیں۔ اس اہلکار کو گزشتہ برس جولائی میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر الزام تھا کہ وہ کئی برس تک جرمنی کے خفیہ راز امریکا کو فراہم کرتا رہا۔

متعلقہ عنوان :