”میں ملالہ ہوں“ جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے نصاب میں شامل

جمعرات 15 جنوری 2015 08:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء)جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی کتاب ”میں ملالہ ہوں“جارج واشنگٹن نے ویمن لیڈرشپ پروگرام کے سمر ریڈنگ سیریز سمپوزیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔علاوہ ازیں جارج واشنگٹن ویمنز انسٹیٹیوٹ نے ملالہ فنڈ کے اشتراک سیملالہ کی یادداشتوں کو مزید وسعت دینے کے لیے ہائی اسکولوں، کالجوں اور یونورسٹیوں کے طلباء کے لیے ایک گائیڈ بھی ترتیب دی ہے، جس میں خواتین اور لڑکیوں کے تعلیم کے حق سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔

گائیڈ کو ترتیب دینے کے لیے گلوبل ویمن انسٹیٹیوٹ نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی فیکلٹی سے بین الاقوامی معاملات، میڈیا اسٹڈیز، زبان و ثقافت، مذاہب، تاریخ، ویمن اسٹڈیز، لیڈر شپ اسٹڈیز اور تعلیم سے متعلق ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اسکول وین میں سوارملالہ یوسفزئی پراکتوبر 2012 میں وادی سوات میں مینگورہ کے مقام پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملہ کیا تھا ۔طالبان کے حملے سے قبل ملالہ کو عالمی سطح پر اْس وقت شہرت ملی جب انہوں نے اس وقت طالبان کے زیرِ قبضہ سوات کے حالات پر ایک برطانوی خبررساں ادارے بی بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر ”گل مکئی“ کے نام سے ایک ڈائری تحریر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :