وزارت داخلہ کے احکامات ،وفاقی دارالحکومت میں کام کرنے والی غیر ملکی این جی او کا دفتر سیل ، آئی میپ کا دفتر مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث سیل کیا گیا

جمعرات 15 جنوری 2015 08:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء )وفاقی وزارت داخلہ کے احکامات پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کام کرنے والی غیر ملکی این جی او کا دفتر سیل کردیا گیا،اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں واقع آئی میپ کا دفتر مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث سیل کیا گیا ،وازارت داخلہ کے ہدایات کے بعد غیر ملکی این جی او کے دفتر پر پابندی عائد کی گئی ،اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس میں واقع این جی او کے دفتر سے گرفتار ی بھی کی گئی ،آئی میپ نامی این جی ا و کا دفتر 2005زلزلہ کے بعد اسلام آباد میں کھولا گیا جس کے بارے میں بینک تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں ، خبر رساں ادارے کو حاصل معلومات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے اے سی کیپٹن وقاص نے دفتر کی تالا بندی کی جبکہ تھانہ کوہسارپولیس مزاحمت ہونے کی صورت میں موقع پر موجود تھی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارت داخلہ کے احکامات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کام کرنے والی غیر ملکی این جی او کا دفتر سیل کردیا گیا۔اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں واقع آئی میپ کے نام سے کام کرنے والے دفترکو مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث کیا گیا ۔وازارت داخلہ کو حاصل انٹیلی جنس رپور کی ہدایات کے بعد غیر ملکی این جی او کے دفتر پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس میں واقع این جی او کے دفتر سے گرفتار ی بھی کی گئی تاہم ایس ایچ او تھانہ کوہسار نے اس بات کی تردید کی ہے ۔آئی میپ نامی این جی ا و کا دفتر 2005زلزلہ کے بعد اسلام آباد میں کھولا گیا تھا جس کے بارے میں بینک تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں ۔آئی میپ نامی این جی او کا دفتر زلزلہ کے نام پر لوگوں کا ریکارڈ کرنے سے سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔

متعلقہ عنوان :