اسد قیصر یا کسی اور نے مظاہرین کو گالیاں دیں تو معاف نہیں کریں گے،شیری مزاری،ہم اپنے خلاف ہرنعرہ سننے کو تیار ہیں،بچوں کے والدین کے زخم تازہ ہیں،پولیس کا مظاہرین کے ساتھ رویہ سخت تھا،صوبائی حکومت کو ان اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے،ہم پروٹول کول پر یقین نہیں رکھتے،رہنما تحریک انصاف

جمعرات 15 جنوری 2015 08:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء)تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری نے کہا ہے کہ اسد قیصر یا کسی اور نے مظاہرین کو گالیاں دیں تو ہم معاف نہیں کریں گے۔بچوں کے والدین کے زخم ابھی تازہ ہیں۔ہم اپنے خلاف ہر نعرے سننے کو تیار ہیں۔بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے مظاہرین کے ساتھ سخت رویہ اپنایا ہے ۔

پولیس کو ان سے نرمی برتنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی پولیس مثالی پولیس ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کو ایسے موقعوں پر نرمی اور احتیاط سے کام لینا چاہیے۔پولیس کا مظاہرین کے ساتھ رویہ سخت تھا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ۔صوبائی حکومت کو اس واقعہ پر نوٹس لینا چاہیے اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم پروٹول کول پر یقین نہیں رکھتے۔عمران خان کے پروٹوکول کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔پولیس نے غلط طریقے سے مظاہرین کو ہینڈل کیا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسد قیصر یا کسی نے بھی مظاہرین کو گالیاں دیں ہم انہیں معاف نہیں کریں گے۔ا س معاملے کو عمران کے ساتھ اٹھاؤں گی۔