حکومت نے موبائل فون، سٹیل مصنوعات سمیت 16 اشیاء پرنیا ٹیکس فوری عائد کر دیا نوٹیفکیشن ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

مزید اہم خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-01-15
تاریخ اشاعت: 2015-01-15
تاریخ اشاعت: 2015-01-15
تاریخ اشاعت: 2015-01-15
تاریخ اشاعت: 2015-01-15
تاریخ اشاعت: 2015-01-15
تاریخ اشاعت: 2015-01-15
تاریخ اشاعت: 2015-01-15
تاریخ اشاعت: 2015-01-15
تاریخ اشاعت: 2015-01-15
تاریخ اشاعت: 2015-01-15
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

تلاش کیجئے

حکومت نے موبائل فون، سٹیل مصنوعات سمیت 16 اشیاء پرنیا ٹیکس فوری عائد کر دیا نوٹیفکیشن جاری ، موبائل فونز پر 200 روپے فی سیٹ، اسٹیل کی مصنوعات کی درآمد پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی، آئرن کی فلیٹ رولڈ مصنوعات پر 5 فیصد،اسٹیل بار، راڈز، ، نان الائی اسٹیل پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء)وفاقی حکومت نے 16 اشیاء پرنیا ٹیکس فوری طور پر عائد کر دیا ہے، موبائل فون، سٹیل مصنوعات سمیت سولہ اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریوینیو( ایف بی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 16 اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق بدھ سے فوری طور پر ہو گیا ہے۔ موبائل فونز پر 200 روپے فی سیٹ، اسٹیل کی مصنوعات کی درآمد پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

آئرن کی فلیٹ رولڈ مصنوعات اور الائی اسٹیل پر 5 فیصد، اسٹیل بار، راڈز، ہاٹ رولڈ، کوائلز، آئرن اور نان الائی اسٹیل، دیگر بارز آئرن راڈز اور نان الائی اسٹیل، ہائی اسپیڈ اسٹیل، سیلیکو میگنیز اسٹیل، وائر آف الائی اسٹیل پر بھی 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اپنے حالیہ اجلاس میں ان اشیاء پر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی تھی ۔

15-01-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان