شہداء فورم اے این پی ،مسلم لیگ(ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں نے بنائی،مشتاق غنی،عمران خان طلباء نے شاندار استقبال کیا،زندہ باد کے نعرے لگائے،10سے15 افراد حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی ،عمران اور پرویز خٹک کا راستہ روکا ،احتجاج سب کا حق ہے،صوبے میں بدمعاشی برداشت نہیں کرینگے،پرویز خٹک نے کسی مظاہرین کو گالیاں نہیں،صوبائی وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 15 جنوری 2015 08:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء)خیبر پختونخواہ کے وزیرا طلاعات مشتاق غنی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا سکول کے طلباء نے والہانہ استقبال کیا ،میڈیا پر جو کچھ دکھایا جارہا ہے اصل میں اس کے برعکس ہے۔آرمی پبلک سکول کے باہر 10 سے15 افراد نے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔چند روز قبل شہداء فورم بنایا گیا جس میں اے این پی ،مسلم لیگ(ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکن شامل ہیں جو ہمارے خلاف سازش کررہے ہیں۔

بدھ کے روز عمران خان کے دورہ آرمی پبلک سکول کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اے این پی ،مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں نے ہمارے خلاف سازش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 10 سے15 لوگوں نے عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا راستہ روکنے کی کوشش کی جو ناقابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکول کے طلباء نے عمران خان شاندار استقبال کیا اور طلباء بہت خوش تھے کہ ان کے درمیان ایک ہیرو آیا ہے اور انہوں نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران جب آرمی پبلک سکول پہنچے تو مظاہرین سے اتر کر بات کی تو چند افراد نے گڑبڑ کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے میڈیا پر منظر کی کی گئی۔مشتاق غنی نے کہا ہے کہ احتجاج کا سب کا ہے لیکن صوبے میں بدمعاشی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کون ہوتے ہیں کہ ایک نیشنل ہیرو اور صوبے کا وزیر اعلیٰ آئیں اور یہ راستہ روکیں یہ ہم برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل شہداء فورم بنایا گیا جس میں مسلم لیگ(ن) ،این اے پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکن شامل ہیں جو ہمارے خلاف سازش کررہے ہیں اور عوام کو تحریک انصاف کے خلاف بڑھکا رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی نے مظاہرین کو گالیاں نہیں دیں ۔