آرمی چیف کی برطانوی وزیراعظم اوراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں،دوطرفہ دفاعی تعلقات دہشتگردی کیخلاف جنگ ،انسداددہشتگردی میں تعاون اوردیگراہم امورپرتبادلہ خیال

جمعرات 15 جنوری 2015 08:15

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون اوراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ،دوطرفہ دفاعی تعلقات دہشتگردی کے خلاف جنگ ،انسداددہشتگردی میں تعاون اوردیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف برطانیہ پہنچے تولندن میں انہیں گارڈآف آنرپیش کیاگیا،آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس جنرل نکونس بارٹن ،برطانیہ کے وزیردفاع مائیکل سیگول ،برطانیہ کے ہوم آفس کے پرمنٹ سیکرٹری مارک لیگل ،ڈائریکٹرجنرل سیکیورٹی اورانسداددہشت چارلس بارلس اوردیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں ۔

آرمی چیف نے دس ڈاوٴننگ سٹریٹ کابھی دورہ کیاجہاں انہوں نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون سے ملاقات کی ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون ،دہشتگردی کے خلاف جنگ ،خطے کی سیکورٹی صورتحال ،کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی ،دہشتگردوں کی بیرونی فنڈنگ روکنے افغانستان اوردوطرفہ دفاعی تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعظم ڈیوڈکیمرون سے آرمی چیف کی ملاقات میں انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اوربلوچستان میں سرگرم کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت روکنے پربھی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :