پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ، پاکستان واپڈا اور نیشنل بینک کی ٹیموں کے درمیان میچ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

اسلام آباد

تلاش کیجئے

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ، پاکستان واپڈا اور نیشنل بینک کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2015ء ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ملک میں جاری پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان واپڈا اور نیشنل بینک کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ کے ایم سی سٹیڈیم ، کراچی میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں ایک ،دوسرے کے خلاف گول کرنے میں ناکام رہیں،میچ کمشنر کے فرائض محمد جاوید نے انجام دیئے،لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں دفاعی چیمپئن کے آر ایل، کراچی الیکٹرک، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی، پی آئی اے، مسلم کلب چمن، کے پی ٹی، نیشنل بینک آف پاکستان، چمن افغان ایف سی، پاکستان ریلوے اور بلوچ کلب کوئٹہ شامل ہیں۔

14-01-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان