ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا، مصباح الحق،آسٹریلیا ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

لاہور

تلاش کیجئے

ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا، مصباح الحق،آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہونے کے لئے ابھی بہت وقت ہے اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ میگا ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دیں، کپتان قومی کرکٹ ٹیم، مصباح الحق نے انہیں اپنے فیصلے سے ایک ہفتہ قبل آگاہ کیا جس کی وہ قدر کرتے ہیں، مصباح پر ریٹائرمنٹ کے لئے کوئی دباوٴ نہیں ڈالا گیا،ہیں، ان جیسا معتبر اور اسپورٹس مین اسپرٹ رکھنے والا کوئی کھلاڑی نہیں،بعد کون کپتان بنے گا اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتا سکتا،سعید اجمل کے بولنگ ایکشن میں بہت بہتری آئی ہے، شہریار خان

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ انہوں نے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر اور منصوبہ بندی کے بعد کیا ہے۔لاہور میں پی سی بی کے چیرمین شہریار خان کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور ورلڈ کپ میں اپنا سب کچھ داوٴ پر لگانے کے لئے تیار ہیں، ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا اور اس حوالے سے انہوں نے چیرمین پی سی بی کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا تاہم وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

وہ اپنے مداحوں، اہل خانہ، اساتذہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکرگزار ہیں جن کی بدولت وہ آج اس مقام پر ہیں۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہونے کے لئے ابھی بہت وقت ہے اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ میگا ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد کپتانی کے لئے اس وقت کوئی نام لے کر کسی کو ناراض نہیں کرنا چاہتا، یہ کام بورڈ کا ہے اور اراکین جسے بہتر سمجھیں کپتان منتخب کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر شہریار خان نے کہا کہ مصباح الحق نے انہیں اپنے فیصلے سے ایک ہفتہ قبل آگاہ

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

14-01-2015 :تاریخ اشاعت