ان وزراء کیخلاف ایکشن لیا جائے گا جو ایوان میں نہیں آئینگے ، مرتضی جاوید عباسی، ایوان کی کرسی کمزورنہیں، پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ وقفہ سوالات میں وزراء غیر حاضر تھے اور رولز کو معطل کرکے اجلاس کے اختتام پر وقفہ سوالات دوبارہ کرایا گیا ،، ڈپٹی سپیکر

بدھ 14 جنوری 2015 08:27

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2015ء )قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی جانب سے وفاقی وزراء کی ایوان میں غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان وزراء کیخلاف ایکشن لیا جائے گا جو ایوان میں نہیں آئینگے ایوان کی کرسی کمزورنہیں بلکہ حکومت کمزور ہے جس کے وزیر ایوان میں نہیں آرہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ریمارکس دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ وقفہ سوالات میں وزراء غیر حاضر تھے اور رولز کو معطل کرکے اجلاس کے اختتام پر وقفہ سوالات دوبارہ کرایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ وزارتوں پر بیٹھے ہیں انہیں عوام نے یہاں بھیجا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزراء اپنی حاضری یقینی بنائیں بصورت دیگر ایکشن ہوگا اسے آخری وارننگ سمجھا جائے انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دینا کہ سپیکر کی چیئر کمزور ہے غلط ہے بلکہ خود حکومت کمزور ہے جس کے وزیر ایوان میں نہیں آتے حکومت وزراء کی حاضری ایوان میں یقینی بنائے ۔

متعلقہ عنوان :