بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن سنتوش کمار کی رکنیت بحال،سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو معاملے کا ازسرنو جائزہ لینے کا حکم

بدھ 14 جنوری 2015 08:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2015ء) سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن سنتوش کمار کی رکنیت بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو معاملے کا ازسرنو جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی اور سنتوش کمار کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سنتوش کمار کی رکنیت ختم کرید۔ عدالت نے سنتوش کمار کی اس کیخلاف دائر اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ اس معاملے کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔