امریکہ‘ فوج کی سینٹرل کمانڈ کے ٹوئٹر، یوٹیوب اکاو نٹ ہیک کرلئے گئے،ہیکرز نے کئی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

مزید بین الاقوامی خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-01-14
تاریخ اشاعت: 2015-01-14
تاریخ اشاعت: 2015-01-14
تاریخ اشاعت: 2015-01-14
تاریخ اشاعت: 2015-01-14
تاریخ اشاعت: 2015-01-14
تاریخ اشاعت: 2015-01-14
تاریخ اشاعت: 2015-01-14
-

تلاش کیجئے

امریکہ‘ فوج کی سینٹرل کمانڈ کے ٹوئٹر، یوٹیوب اکاو نٹ ہیک کرلئے گئے،ہیکرز نے کئی ایسے ٹوئٹ بھی کیے ہیں جن میں درجنوں امریکی فوجی افسران کے ٹیلی فون نمبر، ای میل ایڈریس اور رہائشی پتے موجود ہیں

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2015ء )شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے وابستگی کا دعویٰ کرنے والے ہیکرز نے امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کا 'ٹوئٹر' اور 'یوٹیوب' اکاو نٹ ہیک کرلیا ہے۔ہیکرز نے 'سینٹ کام' کے 'ٹوئٹر' اکاو نٹ کو ہیک کرنے کے بعد اس پر امریکی فوجیوں کے لیے ان الفاظ میں پیغام چھوڑا ہے، "ہم آرہے ہیں، محتاط رہو"۔ہیکرز نے سینٹرل کمانڈ کے اکاو نٹ سے تصاویر پر مشتمل کئی ایسے ٹوئٹ بھی کیے ہیں جن میں درجنوں امریکی فوجی افسران کے ٹیلی فون نمبر، ای میل ایڈریس اور رہائشی پتے موجود ہیں۔

سینٹرل کمانڈ کے حکام نے امریکی نشریاتی ادارے 'وائس آف امریکہ' سے گفتگو میں 'ٹوئٹر' اور 'یوٹیوب' اکاو نٹ پر ہیکرز کا حملہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ "معاملے سے نبٹنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔"ہیکرز نے سینٹرل کمانڈ کے 'ٹوئٹر' اکاو نٹ سے چین اور شمالی کوریا کے فوجی نقشے بھی جاری کیے ہیں۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ آیا یہ نقشے حساس نوعیت کے ہیں یا نہیں۔ہیکنگ حملے کے نصف گھنٹے کے اندر ہی 'سینٹ کام' کے 'ٹوئٹر' اور 'یوٹیوب' اکاو نٹ کو بند کردیا گیا تھا جو تاحال بحال نہیں ہوئے ہیں۔



اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

14-01-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان