بچوں سے اظہار یکجہتی،عمران خان(آج) اور وزیراعظم ایک دو روز میں آرمی پبلک سکول پشاور جائیں گے،عمران خان پہلے روز جانا چاہتے تھے مگر فوجی حکام نے روک دیا،نعیم الحق کا دعویٰ

بدھ 14 جنوری 2015 08:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ(آج) بدھ کو جبکہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف آئندہ ایک دو روز میں آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کریں گے جبکہ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران پہلے روز آرمی پبلک سکول جانا چاہتے تھے مگر فوجی حکام نے روک دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ پشاور جانے کا پروگرام بنایا تھا اس حوالے سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے رابطہ کیا گیا اور ان کی ہدایت پر صوبائی چیف سیکرٹری نے جب رابطہ کیا تو فوجی حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ آرمی چیف کا ایک پروگرام پہلے سے طے ہے اس لئے عمران خان کسی اور دن یہاں تشریف لائیں جس پر پروگرام ملتوی کیاگیا اور بدھ کو عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کریں گے جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے بتایا کہ وزیراعظم بھی ایک دو روز میں آرمی پبلک سکول جائیں گے