چوہدری نثار کی خیبرپختونخواہ حکومت کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات،مجموعی سیاسی صورتحال ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

مزید اہم خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-01-14
تاریخ اشاعت: 2015-01-14
تاریخ اشاعت: 2015-01-14
تاریخ اشاعت: 2015-01-14
تاریخ اشاعت: 2015-01-14
تاریخ اشاعت: 2015-01-14
تاریخ اشاعت: 2015-01-14
تاریخ اشاعت: 2015-01-14
تاریخ اشاعت: 2015-01-14
تاریخ اشاعت: 2015-01-14
تاریخ اشاعت: 2015-01-14
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

تلاش کیجئے

چوہدری نثار کی خیبرپختونخواہ حکومت کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات،مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، ملک نہایت نازک حالات سے گزر رہا ہے، تمام سیاسی جماعتیں متحد اورقومی ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں،وفاقی وزیر داخلہ ،صوبائی حکومت کو وفاق کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2015ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پنجاب ہاؤس میں خیبرپختونخواہ حکومت کے دو سینئر لیڈروں نے ملاقات کی ، جن میں سینئیرصوبائی وزیرخیبرپختونخواہ عنایت اللہ اورجماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر طارق اللہ(ایم این اے) شامل تھے۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک نہایت نازک حالات سے گزر رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دھشتگردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کی روشنی میں تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں اور وفاقی حکومت اس سلسلے میں قومی ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی و صوبائی حکومت کے تعاون کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے وفاق کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی بھی کرائی۔ صوبائی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

14-01-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان