وینزویلا کے صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی مسائل پرتبادلہ خیال

منگل 13 جنوری 2015 08:47

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2015ء)وینزویلا کے صدر نیکولا ماڈورو موروس نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے شاہی محل میں ملاقات کی۔ مہمان صدر نے خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے مابین دو طرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی مسائل پرتبادلہ خیال کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔سعودی عرب کی جانب سے وینزویلا کے صدر کے لیے خصوصی ناشتے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں اہم حکومتی شخصیات سمیت سعودی عرب میں متعین وینزویلا کے سفیر نے بھی شرکت کی۔