انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن کی جانب سے بھارتی ٹیم کو ویزے جاری نہ کرنے پر پاکستان پر جرمانہ،چھ ملکی ہینڈ بال چمپئن شپ گزشتہ ماہ منعقد ہوئی تھی،وزارت خارجہ سے کلیئرنس نہ ملنے پر بھارتی ٹیم کو ویزے جاری نہیں کئے گئے تھے

پیر 12 جنوری 2015 06:00

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء)انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کو ویزا جاری نہ کرنے پر پاکستان پر جرمانہ عائد کردیا ۔چھ ملکی ہینڈ بال چمپئن شپ گزشتہ ماہ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں منعقد ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں افغانستان، نیپال، مالدیپ، بنگلہ دیش اور یمن کے ساتھ ساتھ بھارتی ہینڈبال ٹیم کو بھی شرکت کرنی تھی تاہم وزارت خارجہ کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے پر بھارتی ٹیم کو پاکستان میں ایونٹ کھیلنے کے لیے ویزے جاری نہیں کیے جاسکے جس کے بعد بھارتی ٹیم نے انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن کو پاکستانی فیڈریشن کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن نے قومی فیڈریشن پر 40ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر پاکستان کو مزید سختیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :