ویسٹ انڈیز ،آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا،، مائیکل کلارک کی قیادت فٹنس سے مشروط، آسٹریلوی بورڈ نے کلارک کو فٹنس ثابت کرنے کیلئے 21فروری کی ڈیڈ لائن دیدی ،فٹنس ثابت نہ کرنے پر جارج بیلی کو ورلڈ کپ کیلئے کپتان مقرر کردیا جائیگا ،جیسن ہولڈر میگا ایونٹ میں کیریبیئن ٹیم کی قیادت کریں گے، آل راوٴنڈر مارلن سموئلز کو نائب کپتان مقرر کردیا گیا

پیر 12 جنوری 2015 05:59

سڈنی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء )ورلڈ کپ 2015: مائیکل کلارک کی قیادت فٹنس سے مشروطآسٹریلیا نے مائیکل کلارک کو ورلڈ کپ کا کپتان مقرر کر دیا ہے لیکن ان کی کپتانی فٹنس سے مشروط ہوگی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کلارک کو فٹنس ثابت کرنے کے لیے اکیس فروری کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ ان کی غیر موجودگی میں نائب کپتان جارج بیلی قیادت کریں گے۔آسٹریلیا نے ہوم گراوٴنڈز پر نیوزی لینڈ کے اشتراک سے ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

مائیکل کلارک کو فٹنس سے مشروط کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ انہیں اکیس فروری تک فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔ آسٹریلیا اپنی ورلڈ کپ مہم کی شروعات چودہ فروری کو میلبرن میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔ اکیس فروری کو اس کا دوسرا میچ بنگلہ دیش سے برسبین میں ہوگا۔

(جاری ہے)

مائیکل کلارک کو ورلڈ کپ میں کینگروز کی قیادت کے لیے بنگلہ دیش سے میچ تک فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔

میگا ایونٹ کے پہلے دو میچز اور مائیکل کلارک کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں قیادت کے فرائض نائب کپتان جارج بیلی انجام دیں گے۔ اسپیشلسٹ اسپنر کے لیے نیتھن لیون کے بجائے زیویئر ڈوہرٹی کو ترجیح دی گئی ہے۔ اسپن کے شعبے میں ڈوہرٹی کی معاونت آل راوٴنڈر گلین میکس ویل کریں گے۔بیٹنگ کاشعبہ ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ، اسٹیو اسمتھ سنبھالیں گے۔ شین واٹسن، مچل مارش، جیمس فوکنر اور میکس ویل چار آل راوٴنڈر ہیں۔

وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن ہوں گے۔ چار فاسٹ بولرز مچل جونسن، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ ہیں۔ مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ وہ فٹنس کی بحالی کے لیے سخت کوشش کر رہے ہیں لیکن ہوسکتا ہے کہ وہ ورلڈ کپ تماشائی کی حیثیت سے ہی دیکھ سکیں۔ ادھر بورڈ سے تنازع کا شکار ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی ورلڈ کپ 2015ء میں حصہ لینے کیلئے تیار ، 15 رکنی ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان کردیا گیا جیسن ہولڈر میگا ایونٹ میں کیریبیئن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سابق کپتان ڈوین براوو اور کیرن پولارڈ ڈراپ ہوگئے۔ آف اسپنر سنیل نرائن کی ایکشن کلیئر ہونے پر ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ویسٹ انڈیز بورڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ورلڈکپ کے لیے حتمی پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ نوجوان فاسٹ بولر جیسن ہولڈر جنہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ میگا ایونٹ میں بھی کیریبیئن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

آل راوٴنڈر مارلن سموئلز کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سابق کپتان ڈوین براوو اور آل راوٴنڈر کیرن پولارڈ کو ٹیم میں بھی جگہ نہ مل سکی۔ ذاتی مسائل کی وجہ سے پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہونے والے ڈیرن براوو کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ سنچورین ٹیسٹ میں زخمی ہو کر وطن واپس جانے والے فاسٹ بولر کیمر روچ بھی پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

آف اسپنر سنیل نرائن کی ایکشن کلیئر ہونے پر ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ویسٹ انڈین اسکواڈ میں تین ماہر بیٹسمین ،پانچ آل راوٴنڈر، چار فاسٹ بولرز، دو اسپنرز اور ایک وکٹ کیپر شامل ہے۔ ورلڈ کپ گروپ بی میں شامل ویسٹ انڈیز میگا ایونٹ میں پہلا میچ سولہ فروری کو نیلسن میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ میں ویسٹ انڈیز کا اسکواڈ جیسن ہولڈر کپتان، مارلن سموئلز نائب کپتان، کرس گیل، سنیل نرائن، ڈیرن براوو، سولیمن بین، جوناتھن کارٹر، شیلڈن کوٹرل، دنیش رام دین، کیمر روچ، آندرے رسل، لینڈل سیمنز، ڈیرن سیمی، ڈوین اسمتھ اور جیروم ٹیلر پر مبنی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :