ورلڈکپ سکواڈ میں شامل مزید 7کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ، مصباح نے سب کو حیران کردیا

پیر 12 جنوری 2015 05:58

لاہور(سپورٹس رپورٹر۔ اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء)ورلڈکپ سکواڈ میں شامل مزید سات قومی کرکٹرز نے فٹنس ٹیسٹ دیدیا، کپتان مصباح الحق نے اپنی فٹنس نے ایک بار پھر کوچنگ سٹاف کو حیران کردیا۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونیوالے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کی نگرانی چیف کوچ این سی اے محمد اکرم نے کی۔

(جاری ہے)

عالمی کپ میں پاکستانی دستے کے قائد مصباح الحق سمیت محمد حفیظ، سہیل خان ، یاسر شاہ، جنید خان ، سرفراز احمد اور احمد شہزاد نے اپنے فٹنس ٹیسٹ دئیے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچنگ سٹاف نے تمام کھلاڑیوں سے سخت رننگ کرائی اورمشکل ایکسرسائزکے ذریعے فٹنس ٹیسٹ لیے جس میں کپتان مصباح الحق نے فٹنس حیران رہی۔ مصباح الحق کی رننگ، ایکسرسائز اور پھرتی سے کوچنگ سٹاف بھی حیران ہوگیا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچنگ سٹاف کے مطابق آئندہ دو سے تین روز میں کھلاڑیوں کی حتمی فٹنس رپورٹ تیارکرلی جائے گی۔