عمران خان کی شادی،شیخ رشید اور جمشید دستی پر دباؤ بڑھ گیا، دوستوں سے کچھ مہلت مانگ لی

پیر 12 جنوری 2015 06:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی شادی کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد او ررکن اسمبلی جمشید احمد دستی پر فیملی اور دوستوں کی طرف سے شادی کا دباؤ بڑھ گیاہے تاہم دونوں نے فی الحال ہار مان لی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی شادی کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور ان کے سیاسی شاگرد رکن اسمبلی جمشید احمد دستی پر ان کی فیملی اور دوستوں کا شادی کرنے پر اصرارہے اور دونوں اپنے دوستوں اور قریبی لوگوں کے آگے بے بس نظر آرہے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں رہنماوں نے کچھ فیملی اور دوستوں سے کچھ وقت مانگ لیا ہے ۔