پرویز مشرف حملہ کے دو مزید مجرموں کو آج فیصل آباد میں تختہ دار پر چڑھائے جانے کا امکان،تمام تر انتظامات مکمل ، ورثاء سے آخری ملاقات بھی کرادی گئی ہے

پیر 12 جنوری 2015 06:02

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء ) سابق صدر پرویز مشرف حملہ کے دو مزید مجرموں کو آج (پیر کو) فیصل آباد میں تختہ دار پر چڑھائے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

مشتاق اور نوازش کی سزائے موت کے وارنٹ روکنے کی استدعا مسترد ہوچکی ہے ورثاء کو آخری ملاقات بھی کرادی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پھانسی آج دی جائے گی تمام تر اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں