سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارے آج دوبارہ کھلیں گے،تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کیلئے جامع انتظامات مکمل ، اسلام آباد کے تمام سکولوں میں سیکورٹی کا ہنگامی نظام نصب

پیر 12 جنوری 2015 06:02

پشاور،اسلا م آ با د ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء) پشاور سانحہ کے بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارے آج پیر کو دوبارہ کھلیں گے حکومت نے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے پہلے ہی جامع انتظامات کئے ہیں۔اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختونخوا صوبے میں موسم سرما کی تعطیلات اور آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ کے بعد تمام تعلیمی ادارے پیر کے روز دوبارہ کھلیں گے۔

(جاری ہے)

حکومت نے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے پہلے ہی جامع انتظامات کئے ہیں۔ ادھراتوار کو اسلام آباد میں ایک اجلاس میں سکولوں کیلئے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی اسلام آباد پولیس طاہر عالم نے اجلاس کو بتایا کہ تمام سکولوں میں سیکورٹی کا ہنگامی نظام نصب کردیا گیا ہے جس کے باعث سکول کسی بھی ہنگامی صورت میں سیکورٹی فورسز سے چند سکینڈز میں رابطہ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں سکولوں کے سیکورٹی انتظامات کے جائزے کیلئے پولیس کی بتیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :