انڈونیشیا کے غوطہ خوروں نے تباہ شدہ ایئر بس کا بلیک باکس ڈھونڈ لیا

پیر 12 جنوری 2015 06:15

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء)بحیرہ جاوا میں تباہ ہونے والے ایئر ایشیا کے ہوائی جہاز کا بلیک باکس انڈونیشیا کے غوطہ خوروں نے ڈھونڈ لیا ہے۔ بلیک باکس تیس سے بتیس میٹر گہرائی سے نکالا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق آج پیر کے روز غو طہ خور کوشش کریں گے کہ جہاز کے غرقاب بڑے حصے کی پوزیشن کو کسی طرح تبدیل کیا جا سکے۔ پوزیشن تبدیل کرنے کے لیے وسیع اْلجثہ غباروں کو استعمال کیا جائے گا۔ ایسا بھی امکان ہے کہ غباروں کے ذریعے بڑے حصے کو باہر نکالنے کی کوشش کی جائے۔ اس پرواز پر ایک سوباسٹھ مسافر سوار تھے اور اب تک پچاس کے قریب نعشیں تلاش کی جا چکی ہیں۔