جان کیری پاک امریکہ سٹرٹیجک مذاکرات کیلئے آج سلام آباد پہنچیں گے، وزیراعظم نوازشریف ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

مزید اہم خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-01-12
تاریخ اشاعت: 2015-01-12
تاریخ اشاعت: 2015-01-12
تاریخ اشاعت: 2015-01-12
تاریخ اشاعت: 2015-01-12
تاریخ اشاعت: 2015-01-12
تاریخ اشاعت: 2015-01-12
تاریخ اشاعت: 2015-01-12
تاریخ اشاعت: 2015-01-12
تاریخ اشاعت: 2015-01-12
تاریخ اشاعت: 2015-01-12
- مزید خبریں

اسلام آباد

تلاش کیجئے

جان کیری پاک امریکہ سٹرٹیجک مذاکرات کیلئے آج سلام آباد پہنچیں گے، وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے،دورہ پشاور بھی متوقع ،امریکی وزیر خارجہ پاک بھارت مذاکراتی عمل کی حوصلہ افزائی اور موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے حوالے سے صدر اوبامہ کا خصوصی پیغام بھی پہنچائیں گے، پاکستان کے لئے اقتصادی پیکج کا اعلان بھی کرسکتے ہیں، سفارتی ذرائع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء)امریکی وزیر خارجہ جان کیری پاک امریکہ سٹرٹیجک مذاکرات کیلئے آج(پیرکو) اسلام آباد پہنچیں گے،سفارتی ذرائع کے مطابق جان کیری وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔وہ وزیراعظم نوازشریف کو پاک بھارت حالیہ سرحدی کشیدگی کے تناظر میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل کی حوصلہ افزائی اور موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے حوالے سے صدر اوبامہ کا خصوصی پیغام بھی پہنچائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جان کیری پہلے ہی خفیہ طورپر بھارت کے ساتھ پاکستان سے تعلقات کو معمول پر لانے کا معاملہ اٹھا چکے ہیں۔وہ کل 13جنوری کو پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے سٹرٹیجک مذاکرات میں شرکت کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اور توانائی،سیکورٹی،سٹرٹیجک استحکام،ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ،دفاعی مشاورتی گروپ،انسداد دہشتگردی،امن وامان کے نفاذ اور معیشت وخزانہ سمیت پانچ اہم شعبے شامل ہیں جو کہ زیر بحث آئیں گے۔

سٹرٹیجک مذاکرات کے بعد جان کیری چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کریں گے جس میں وہ دوطرفہ دفاعی معاہدوں،سیکورٹی معاملات،انسداد دہشتگردی اور افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد پیدا شدہ علاقائی خدشات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب،دہشتگردی اور باہمی دلچسپی کے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

12-01-2015 :تاریخ اشاعت