ملک بھر میں دس کروڑ تیس لاکھ سے زائد سموں کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ ،آغاز آج سے ہوگا ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

مزید اہم خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-01-12
تاریخ اشاعت: 2015-01-12
تاریخ اشاعت: 2015-01-12
تاریخ اشاعت: 2015-01-12
تاریخ اشاعت: 2015-01-12
تاریخ اشاعت: 2015-01-12
تاریخ اشاعت: 2015-01-12
تاریخ اشاعت: 2015-01-12
تاریخ اشاعت: 2015-01-12
تاریخ اشاعت: 2015-01-12
تاریخ اشاعت: 2015-01-12
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

تلاش کیجئے

ملک بھر میں دس کروڑ تیس لاکھ سے زائد سموں کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ ،آغاز آج سے ہوگا ،آئندہ کسی صارف کو پانچ سے زائد سمیں رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی ، تمام سموں کی بائیومیٹرک سسٹم کے تحت تصدیق کی جائے گی،ذرائع

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء ) حکومت اور موبائل کمپنیوں نے ملک بھر میں جاری کی گئی دس کروڑ تیس لاکھ سے زائد سموں کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کیا ہے اور یہ سلسلہ آج (پیر سے )شروع کردیا جائے گا جس کے دوران پہلے مرحلے میں 27فروری تک قبائلی علاقوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ، ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں موجود سموں کی تصدیق کی جائے گی جس کے بعد اگلے مرحلے میں ملک بھر میں یہ سلسلہ شروع ہوگا اور 90دن کے بعد جس سم کی تصدیق نہیں ہوگی اسے بند کردیا جائے گا ۔

ماہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اس مرحلے کے بعد آدھی سے زائد سمیں بند ہوسکتی ہیں جن کی تعداد پانچ کروڑ تک ہوسکتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان سموں کی تصدیق کا مقصد ملک میں امن وامان کی صورتحال پر قابو پانا اور دہشتگردی کا قلع قمع کرنا ہے کیونکہ ان میں سے بہت سی سمیں دہشتگردی کی وارداتوں میں استعمال ہوتی ہیں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

12-01-2015 :تاریخ اشاعت