ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات،دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

پیر 12 جنوری 2015 06:17

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2015ء) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے افغانستان کے مختصر دورہ کے دوران افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔افغان صدراتی ہاؤس کے مطابق صدر اشرف غنی نے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کا ایوان صدر میں استقبال کیا جب کہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون بڑھانے اور خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں جانب سے دہشت گردی کے خلاف مزید تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان، افغانستان سرحد پر سیکیورٹی کی صورتحال، دہشت گردوں کی نقل وحرکت اور خطہ میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور افغان صدر اشرف غنی نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں علاقہ کی صورتحال کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کے نومبر میں عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد افغانستان کا یہ تیسرا دورہ ہے جب کہ ان کے پہلے دورہ کابل کے دوران ملا فضل اللہ کی افغانستان میں موجودگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :