سوات، ملالہ یوسفزئی کا ڈرائیور بھی انگلینڈ منتقل ،حملے کے دوران مذکورہ ڈائیور اُن کے ہمراہ تھا

اتوار 11 جنوری 2015 10:23

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2015ء )ملالہ یوسفزئی کے ڈرائیور بھی سوات سے انگلینڈ منتقل ،ملالہ پر حملے کے دوران مذکورہ ڈائیوراُ ن کے ہمراہ تھا حملے کے بعد وہ تقریباً تین سال تک سیکورٹی وجوہات پر رپوش رہا اور جب ملالہ یوسفزئی حملہ کرنے والے حملہ اوروں کو گرفتار کر لیا گیا تووہ منظر عام پرآگئے اور گزشتہ روز وہ خفیہ طورپرسوات سے انگلینڈہوگئے تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی کے ڈرائیور عثمان ولد گل روز سکنہ رنگ محلہ ملوک آباد بھی مبینہ طورپر سوات سے انگلینڈ منتقل ہوگئے ہیں زرائع کے مطابق ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملے کے اُن کا ڈرائیور عثمان بھی موجود تھا تاہم حملے کے بعد وہ پراسرار طورپر سیکورٹی وجوہات کے بناء پر رپوش رہے اور جب اپریشن ضرب عضب کے دوران ملالہ یوسفزئی پر حملہ کرنے والے حملہ اور وں کو گرفتار کرلیاگیا تواُس کے بعد عثمان منظر عام پرآگئے تاہم اُس نے پھر بھی احتیاط رکھی زرائع کے ملالہ یوسفزئی کے ڈرائیور عثمان گزشتہ روز مبینہ طورپرخفیہ طورپر انگلینڈ منتقل ہوگئے ہیں واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی کے ساتھ زخمی ہونے والے طالبات شازیہ اور کائنات اس سے قبل انگلینڈ منتقل ہوچکے ہیں تاہم اُن کے خاندانی زرائع نے اُن کے انگلینڈ منتقلی کے بارے لاعلمی کا اظہار کردیا۔

متعلقہ عنوان :