آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ، گرین شرٹس کا فاتحانہ آغاز ، سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا سیریز میں0-1کی برتری حاصل کرلی ، مرینا اقبال69، ندا ڈار کے 37رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

ہفتہ 10 جنوری 2015 08:28

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جنوری۔2015ء) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں پاکستانی ویمنز کا فاتحانہ آغاز ، سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا کر دو پوائنٹس حاصل کر لئے، سری لنکا کی جانب سے 179رنز کا ہدف گرین شرٹس نے 8گیندیں قبل حاصل کرلیا ، مرینا اقبال 69رنز کی شاندار اننگز ۔

(جاری ہے)

شارجہ میں جاری آئی سی سی وویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا کر دو پوائنٹس حاصل کر لئے۔ گرین شرٹس کو سیریز میں 1-0 کی برتری بھی حاصل ہو گئی۔ فاتح ٹیم نے 179 رنز کا ہدف 48.4 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا۔ مرینا اقبال نے 69 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ندا ڈار 37 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

متعلقہ عنوان :