نیویارک،عید میلاد النبی کے جلوس میں اشتعال انگیز تقاریر پر بعض پاکستانی مولویوں کیخلاف پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تحقیقات شروع

ہفتہ 10 جنوری 2015 08:55

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جنوری۔2015ء ) عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں اشتعال انگیز تقاریر پر بعض پاکستانی مولویوں کیخلاف نیویارک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق گزشتہ اتوار کو بروکلین نیویارک کے کونی آئی لینڈ ایونیو پر عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں پاکستان سے آئے ہوئے علماء نے اپنے مخالف مسلک کے جید علماء کو پلید جانوروں سے تشبیہ دینے اور انہیں دائرہ اسلام سے خارج قرار دینے پر مجمع میں اشتعال پھیل گیا تاہم بروقت مداخلت سے جلوس امن وامان کے ساتھ منزل مقصود پر پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بروکلین لٹن پاکستان میں سالانہ میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں بعض حضرات نے علمائے دیوبند کے جید علماء کو ناپاک جانوروں سے تشبیہ دی جو عید میلاد النبی ﷺ منانے کی مخالفت کرتے ہیں ان علماء نے فرقہ ورانہ اور مسلکی بنیادوں پر منافرت پھیلانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو متعلقہ اداروں نے حاصل کرلی ہے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ ان مذہبی پیشواؤں کیخلاف فوری طور پر کیا کارروائی کی جارہی ہے تاہم اظہار رائے کے قانون کے تحت ان کیخلاف کارروائی کو خاطر طرز امکان قرار دیا جارہا ہے البتہ امریکہ میں مسلمانوں کے مختلف فرقوں اور مسالک کے درمیان منافرت اور اشتعال دلانے پر کارروائی کی جاسکتی ہے کیونکہ امریکہ میں مذہبی ہم آہنگی اور امن وامان کو شدید نقصان پھیلانے کا اندیشہ ہے ذرائع کے مطابق امریکی انتظامیہ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ سفارتخانوں کو ایسے علماء کو ویزے نہ دینے اور امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کی ہدایات پر غور کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :