راولپنڈی، پرویزمشرف پرحملے کے ملزم ڈاکٹرخالدکوپھانسی دیدی گئی،نعش ورثاء کے حوالے

ہفتہ 10 جنوری 2015 08:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جنوری۔2015ء)سابق صدرپرویزمشرف پرحملے کے ملزم ڈاکٹرخالدکوپھانسی دیدی گئی ہے ،نعش بھی ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق جمعہ کے روزراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں مشرف حملہ کیس کے ملزم ڈاکٹرخالدکی قریبی رفقاء سے آخری ملاقات کرائی گئی ،جس میں اس کے بیوی بچوں سمیت 37افرادشامل تھے ،آخری ملاقات کے بعدمجرم کوپھانسی گھاٹ پرلے جاکرپھندے پرلٹکادیاگیااورڈاکٹرنے موت کی تصدیق کردی جس کے بعدپولیس نے لاش کوورثاء کے حوالے کردیاہے ،ڈاکٹرخالدکی میت اس کے آبائی علاقے تلہ گنگ کے گاوٴں لاوہ لے جایاگیاہے