عراق ،شام میں آئی ایس کے خلاف جنگ میں پانچ ہزار بم گرائے جا چکے ہیں، پینٹا گون

جمعہ 9 جنوری 2015 08:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء)امریکی سربراہی میں اتحادی ممالک کی فضائیہ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فضائی حملوں کے دوران اب تک پانچ ہزار کے قریب بم گرا چکی ہے۔

(جاری ہے)

پینٹاگون کی طرف سے گزشتہ روز بتایا گیا کہ اس دوران عراق اور شام میں اس دہشت پسند گروپ کے تین ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں ٹینک بھی شامل تھے۔ اتحادی افواج کی طرف سے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فضائی حملوں کا آغاز گزشتہ برس ستمبر میں کیا گیا تھا۔ کمبائنڈ جوائنٹ ٹاسک فورس کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران عراق اور شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف ایسے 13 فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :