بنگلہ دیش میں مظاہر و ں میں مزید تین افراد ہلاک ، ہلاکتوں کی تعداد سات ہو گئی

جمعہ 9 جنوری 2015 08:31

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء)بنگلہ دیش میں انتخابات کا ایک برس مکمل ہونے پر شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران مزید تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس طرح پیر کے روز سے شروع ہونے والے ان حکومت مخالف مظاہروں کے نتیجے میں اب تک ہونے والی ہلاکتیں سات ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ شب نواکلی کے علاقے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران دو افراد ہلاک ہو گئے مگر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کس کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ اپو زیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے مطابق ہلاک ہونے والے اس کے کارکن تھے۔ ایک اور حملے میں رکشہ میں سوار ایک مسافر کو حملہ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ قبل ازیں چار افراد پیر کے روز ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :