پیرس،فائرنگ کا ایک اور واقعہ ،خاتون پولیس افسر ہلاک،سویپر شدید زخمی ،میگزین پرحملے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جنوری

تلاش کیجئے

پیرس،فائرنگ کا ایک اور واقعہ ،خاتون پولیس افسر ہلاک،سویپر شدید زخمی ،میگزین پرحملے میں ملوث ایک دہشت گردہلاک، 2گرفتار ، واقعہ کے خلاف فرانس سمیت یورپ بھر میں مظاہرے

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء)فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے میں بلٹ پروف جیکٹ پہنے ایک مسلح شخص نے خودکار ہتھیار سے فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون پولیس افسر ہلاک اور ایک سویپر شدید زخمی ہوگیا ہے۔فائرنگ کا یہ واقعہ جمعرات کی صبح پیرس کے جنوب میں واقع علاقے منٹروج میں پیش آیا ہے۔فرانسیسی وزیرداخلہ برنارڈ کازینوف نے کہا ہے کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

وہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کابینہ کا ہنگامی اجلاس چھوڑ کر جائے وقوعہ پر پہنچے تھے۔مسٹر کازینوف نے خبردار کیا ہے کہ اس حملے سے متعلق فوری طور پر کسی نتیجے تک پہنچنے سے گریز کیا جائے اور بظاہر اس کا بدھ کو پیرس میں طنزیہ مواد شائع کرنے والے میگزین چارلی ہیبڈو کے دفتر پر حملے سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا ہے۔بدھ کو مسلح افراد کی فائرنگ سے آٹھ صحافی ،دو پولیس اہلکار اور دو اور افراد مارے گئے تھے۔

اس حملے کے بعد سے فرانس میں سکیورٹی کی سطح انتہائی الرٹ ہے۔فرانسیسی وزیرداخلہ نے بتایا ہے کہ خاتون پولیس افسر ایک ٹریفک حادثے کی تحقیقات کے لیے شاہراہ پر موجود تھی۔اس دوران فائرنگ شروع ہوگئی۔نزدیک واقع ایک گھر سے اس واقعے کو مشاہدہ کرنے والے احمد ساسی نامی شہری نے بتایا ہے کہ ''پولیس افسر سفید رنگ کی ایک کار کے سامنے کھڑی تھی۔اس دوران مسلح شخص فائرنگ

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

09-01-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان