لوئر اورکزئی ایجنسی ،بارودی سرنگ کا دھماکہ،4 سکیورٹی اہلکار شہید ،2 زخمی ،سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،سکیورٹی ذرائع

جمعہ 9 جنوری 2015 09:01

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء)لوئر اورکزئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں4 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ2 زخمی ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران گاڑی لوئر اورکزئی کے علاقے بشک میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث زور دھماکہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں4 سکیورٹی اہلکار شہید اور2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔زخم اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے،سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :